پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور درِفشاں سلیم نے ایک ہی لباس پہن کر سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش مں مبتلا کردیا۔
جیو
نیوز
چند روز قبل پاکستان اور بھارت میں یکساں شہرت
و مقبولیت پانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ
سب کی نگاہ کا مرکز رہی۔
h
مہندی کی اس تقریب میں ہانیہ عامر نے فیشن ڈیزائنر
حسین ریہر کا تیار کردہ جوڑا پہنا۔ زرد پشواس کے گھیر پر سنہری اور سیاہ
دھاریوں والی چوڑی پٹی لگی دکھی جبکہ دوپٹے پر بھی اسی طرح کا پلٹاوا لگایا گیا جو
جوڑے کو مزید دلکشی بخش رہا تھا۔
جہاں ہانیہ عامر کا یہ لُک سب کے دلوں کو بھا رہا
تھا وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور حسینہ درِفشاں سلیم کے مداح بھی میدان
میں آگئے اور درِ فشاں کی چند تصاویر بھی ہانیہ کے اس لُک کے ساتھ جوڑ کر شیئر
کیں۔
دراصل مقبولیت کے آسمان چھونے والے ڈرامے ’عشق
مرشد‘ میں درِفشاں بطور ’شبرا‘ حُسین ریہر کا یہی جوڑا پہن کر دلہن بنی تھیں۔
درِفشاں کا یہ لُک بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا
گیا تھا اور ڈرامے کے ناظرین نے شبرا کے لُک اور حسن میں تعریف کے پُل بھی باندھ
دیے تھے۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر دونوں حسیناؤں میں زور و شور
سے مقابلہ جاری ہے اور مداح اپنی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی دلکشی کے گُن گارہے ہیں
لیکن متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں ہی اس لباس میں بے حد حسین لگ
رہی ہیں تاہم دونوں میں کوئی مقابلہ بنتا ہی نہیں ہے۔دونوں اپنی اپنی جگہ حسن کی
دیویاں ہیں۔
0 Comments